QR CodeQR Code

گلوبل نیٹ ورک کی سلامتی کی حفاظت، روس اور چین کا تعاون پر اتفاق

10 May 2015 00:23

اسلام ٹائمز: دستاویز میں اس بات پر توجہ دلائی گئی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت، سماجی و معاشی حالات میں عدم استحکام اور قومی و مذہبی بنیادوں پر اختلاف کو ہوا دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں روسی حکومت نے ایک پروجیکٹ منظور کیا ہے جس کے تحت وہ چین کے ساتھ گلوبل نیٹ ورک کی سلامتی کی حفاظت کے لئے اس سے تعاون کرے گا۔ روسی وزارت خارجہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چین کے ساتھ اس سلسلے میں مزاکرات کرے اور ایک معاہدہ پر دستخط کرے، دستاویز میں اس بات پر توجہ دلائی گئی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت، سماجی و معاشی حالات میں عدم استحکام اور قومی و مذہبی بنیادوں پر اختلاف کو ہوا دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 459649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459649/گلوبل-نیٹ-ورک-کی-سلامتی-حفاظت-روس-اور-چین-کا-تعاون-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org