QR CodeQR Code

آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

13 May 2015 20:01

اسلام ٹائمز: ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آئی جی غلام حیدر جمالی پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں گے، آئی جی سندھ اور ان کی ٹیم نے کئی اہم کیسز حل کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹانے کے تھوڑی ہی دیر بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر آئی جی سندھ کے ہمراہ صفورا گوٹھ کا دورہ کیا، تاہم بعد ازاں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا، تاہم تھوڑی ہی دیر بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آئی جی غلام حیدر جمالی پر اعتماد ہے اور وہ اپنے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں گے، آئی جی سندھ اور ان کی ٹیم نے کئی اہم کیسز حل کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 460546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/460546/ا-ئی-جی-سندھ-کو-عہدے-سے-ہٹانے-کا-فیصلہ-واپس-لے-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org