QR CodeQR Code

شعائر اسلام کے گستاخوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے، قاری حنیف جالندھری

14 May 2015 16:04

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے قاری حنیف جالندھری کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ دینی مدارس کی کردار کشی کرنے والے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مہتمم اور وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ مدارس کی کردار کشی کرنے والے دراصل دین اسلام کو ہدف تنقید بناتے ہیں، ایسے رویے کو روکنے کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ جامعہ خیرالمدارس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قاری حنیف جالندھری کا مزید کہنا تھا کہ شعائر اسلام کی گستاخی اور دینی مدارس کی کردارکشی کرنے والوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دینی مدارس کی کردار کشی کرنے والے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں دینی مدارس علم کی شمعیں روشن کر رہے ہیں ان کی کردار کشی کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 460815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/460815/شعائر-اسلام-کے-گستاخوں-کو-عبرتناک-سزا-ملنی-چاہیے-قاری-حنیف-جالندھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org