0
Thursday 14 May 2015 16:04

شعائر اسلام کے گستاخوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے، قاری حنیف جالندھری

شعائر اسلام کے گستاخوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے، قاری حنیف جالندھری
اسلام ٹائمز۔ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مہتمم اور وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ مدارس کی کردار کشی کرنے والے دراصل دین اسلام کو ہدف تنقید بناتے ہیں، ایسے رویے کو روکنے کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ جامعہ خیرالمدارس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قاری حنیف جالندھری کا مزید کہنا تھا کہ شعائر اسلام کی گستاخی اور دینی مدارس کی کردارکشی کرنے والوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دینی مدارس کی کردار کشی کرنے والے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں دینی مدارس علم کی شمعیں روشن کر رہے ہیں ان کی کردار کشی کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 460815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش