QR CodeQR Code

وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنیکی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

14 May 2015 22:30

اسلام ٹائمز: بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیئے، اور اختیارات سے تجاوز کیا، عدالتی فیصلہ آنے تک وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہونے والی ایک درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیئے ہیں۔ پلاٹوں کی بندر بانٹ کی اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے رہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 1990 میں ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دائر کیا گیا تھا، جس کی سماعت 25 سال بعد عدالت عالیہ کا پانچ رکنی فل بنچ کررہا ہے۔ ضابطہ دیوانی کے تحت نواز شریف کی عدالت میں پیشی اور ان پر جرح کرنا درخواست گزار کا قانونی استحقاق ہے۔ چنانچہ عدالتی فیصلہ آنے تک میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ انصاف کے حقیقی تقاضے پورے کئے جاسکیں۔


خبر کا کوڈ: 460879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/460879/وزیراعظم-کا-نام-سی-ایل-میں-شامل-کرنیکی-درخواست-لاہور-ہائیکورٹ-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org