0
Thursday 14 May 2015 22:30

وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنیکی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنیکی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہونے والی ایک درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیئے ہیں۔ پلاٹوں کی بندر بانٹ کی اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے رہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 1990 میں ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دائر کیا گیا تھا، جس کی سماعت 25 سال بعد عدالت عالیہ کا پانچ رکنی فل بنچ کررہا ہے۔ ضابطہ دیوانی کے تحت نواز شریف کی عدالت میں پیشی اور ان پر جرح کرنا درخواست گزار کا قانونی استحقاق ہے۔ چنانچہ عدالتی فیصلہ آنے تک میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ انصاف کے حقیقی تقاضے پورے کئے جاسکیں۔
خبر کا کوڈ : 460879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش