QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے 9 کارکنوں کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب

15 May 2015 12:04

صحافی : سید ظفر حیدر

اسلام ٹائمز: سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت سے استدعا ہے کہ اگر حراست میں لئے گئے افراد کسی قسم کے جرائم میں ملوث ہیں، تو انہیں قانون کے مطابق پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے 9 کارکنوں کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے 9 کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے 9 کارکنوں کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا، لیکن انہیں تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ اگر حراست میں لئے گئے افراد کسی قسم کے جرائم میں ملوث ہیں، تو انہیں قانون کے مطابق پیش کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر فریقین سے 4 جون تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


خبر کا کوڈ: 460958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/460958/ایم-کیو-کے-9-کارکنوں-کی-گمشدگی-پر-آئی-جی-سندھ-اور-ڈی-رینجرز-سے-جواب-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org