0
Friday 15 May 2015 12:04

ایم کیو ایم کے 9 کارکنوں کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب

ایم کیو ایم کے 9 کارکنوں کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے 9 کارکنوں کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے 9 کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے 9 کارکنوں کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا، لیکن انہیں تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ اگر حراست میں لئے گئے افراد کسی قسم کے جرائم میں ملوث ہیں، تو انہیں قانون کے مطابق پیش کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر فریقین سے 4 جون تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
صحافی : سید ظفر حیدر
خبر کا کوڈ : 460958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش