QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، سراج الحق

21 May 2015 19:26

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہورہے ہیں، لیکن سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی، جلسوں کی اجازت نہ دینے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہورہے ہیں۔ انتخابات میں تقریباً تمام جماعتیں زور و شور سے حصہ لے رہی ہیں۔ سیاسی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے انہیں دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ افغانستان کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ افغانستان اور پاکستان کو ماضی کو بھلا کر مستقبل کی جانب دیکھنا ہوگا اور آئندہ ایک ساتھ مل کر خطے میں امن بحال کرنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 462285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/462285/بلدیاتی-انتخابات-میں-سیاسی-جماعتوں-کو-جلسے-سے-روکنا-سمجھ-بالاتر-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org