0
Thursday 21 May 2015 19:26

بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، سراج الحق

بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہورہے ہیں۔ انتخابات میں تقریباً تمام جماعتیں زور و شور سے حصہ لے رہی ہیں۔ سیاسی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے انہیں دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ افغانستان کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ افغانستان اور پاکستان کو ماضی کو بھلا کر مستقبل کی جانب دیکھنا ہوگا اور آئندہ ایک ساتھ مل کر خطے میں امن بحال کرنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 462285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش