QR CodeQR Code

مدارس کیخلاف پراپیگنڈے کے باوجود ہر سال طلباء کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، قاضی عبد الرشید

22 May 2015 00:14

اسلام ٹائمز: سرگودھا میں امتحانی مراکز کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاق المدارس کے رہنما کا کہنا تھا کہ مدارس میں اس سال 64 ہزار 5 سو افراد نے قرآن پاک حفظ کیا، جو پوری اسلامی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی عبدالرشید نے سرگودھا میں امتحانی مراکز کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس کے زیر اہتمام پورے ملک میں دو لاکھ 65 ہزار طلبہ و طالبات مختلف درجات میں امتحانات دے رہے ہیں اور رمضان کے پہلے ہفتے میں نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ مدارس میں اس سال 64 ہزار 5 سو افراد نے قرآن پاک حفظ کیا، جو پوری اسلامی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کیخلاف پراپیگنڈے کے باوجود ہر سال طلباء کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور وفاق المدارس العربیہ 25 لاکھ افراد کو دینی تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 462309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/462309/مدارس-کیخلاف-پراپیگنڈے-کے-باوجود-ہر-سال-طلباء-کی-تعداد-بڑھتی-جا-رہی-ہے-قاضی-عبد-الرشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org