QR CodeQR Code

عمران خان اور جہانگیر ترین آج گلگت بلتستان پہنچیں گے

24 May 2015 08:48

اسلام ٹائمز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اسکردو اور پیر کے روز خپلو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ مختلف عمائدین اور کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین آج 2 روزہ دورے پر گلگت بلتستان جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان اور جہانگیر ترین آج اسلام آباد سے اسکردو پہنچیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اسکردو اور پیر کے روز خپلو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ مختلف عمائدین اور کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف کے متعدد امیدوار میدان میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 462716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/462716/عمران-خان-اور-جہانگیر-ترین-ا-ج-گلگت-بلتستان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org