QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، علامہ شبیر میثمی

25 May 2015 08:23

اسلام ٹائمز: رہنما اسلامی تحریک و گلگت بلتستان الیکشن منشور کمیٹی کے چیئرمین نے گلگت میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ سربراہ اسلامی تحریک جلد امیدواروں کی انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔ اسلامی تحریک ایک نظریئے کا نام ہے اور تحریک نے نظریئے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما و گلگت بلتستان الیکشن منشور کمیٹی کے چیئرمین شیخ شبیر حسین میثمی نے اسلامی تحریک کے مرکزی دفتر میں خطاب کرتے ہوئے امیدواروں اور پارٹی ورکرز سے کہا ہے کہ الیکشن کی بھرپور تیاری جاری رکھیں، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی بہت جلد گلگت بلتستان کو دورہ کریں گے اور اسلامی تحریک کے امیدواروں کی انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔ اسلامی تحریک ایک نظریئے کا نام ہے اور تحریک نے نظریئے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لئے اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کے صدر سمیت دیگر علماء گلگت پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج چھ بڑی پارٹیاں اسلامی تحریک کی طلب گار ہیں۔ الیکشن میں کسی کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 462857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/462857/علامہ-ساجد-نقوی-جلد-گلگت-بلتستان-کا-دورہ-کریں-گے-شبیر-میثمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org