QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

25 May 2015 15:11

اسلام ٹائمز: سرکلر روڈ پر عامر سہیل اور ثناء اللہ مروت نامی دونوں بھائی چنگ چی میں سفر کررہے تھے کہ حبیب بینک کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے سامنے سے آکر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔ حبیب بنک کے سامنے چنگ چی میں سوار دو بھائی جارہے تھے، کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے چنگ چی میں سوار عامر سہیل ولد احسان اللہ مروت اور ثناء اللہ ولد احسان اللہ مروت سکنائے حسہ کچی پائندخان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی صدر عمر دراز خان اور ڈی ایس پی سٹی توحید خان گنڈہ پور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے نعشوں کو ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 462930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/462930/ڈی-آئی-خان-موٹرسائیکل-سواروں-کی-فائرنگ-سے-دو-سگے-بھائی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org