0
Monday 25 May 2015 15:11

ڈی آئی خان، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

ڈی آئی خان، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔ حبیب بنک کے سامنے چنگ چی میں سوار دو بھائی جارہے تھے، کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے چنگ چی میں سوار عامر سہیل ولد احسان اللہ مروت اور ثناء اللہ ولد احسان اللہ مروت سکنائے حسہ کچی پائندخان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی صدر عمر دراز خان اور ڈی ایس پی سٹی توحید خان گنڈہ پور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے نعشوں کو ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 462930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش