QR CodeQR Code

اسلام دشمن عناصر کی خوشنودی کیلئے مدارس کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، مولا نا الیاس فاروقی

26 May 2015 12:51

اسلام ٹائمز: بھاگٹانوالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی رہنما نے کہا کہ وطن عزیز میں اسلام کی ترویج و اشاعت اور دینی تشخص کی بحالی میں دینی مدارس کا اہم کردار ہے، یہ مدارس کسی حکومتی امداد پر نہیں چلتے نہ ہی ملکی بجٹ میں ان کا کوئی حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ سرگودہا کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا الیاس فاروقی نے بھاگٹانوالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں اسلام کی ترویج و اشاعت اور دینی تشخص کی بحالی میں دینی مدارس کا اہم کردار ہے، یہ مدارس کسی حکومتی امداد پر نہیں چلتے نہ ہی ملکی بجٹ میں ان کا کوئی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت مسلمانوں کی امداد پر چلنے والے یہ مدارس شرح خواندگی میں اضافہ کا بھی ایک اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اسلام دشمن عناصر کی خوشنودی کیلئے مدارس کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 463167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463167/اسلام-دشمن-عناصر-کی-خوشنودی-کیلئے-مدارس-کو-بدنام-کرنے-کا-سلسلہ-بند-کیا-جائے-مولا-نا-الیاس-فاروقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org