QR CodeQR Code

پوری قوم کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کر کے یکجان ہو جانا چاہیے، پیر روح الحسنین

1 Jun 2015 23:55

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر دیول شریف کا کہنا تھا کہ یہود و نصاریٰ کی مذموم سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم ممالک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء و مشائخ پاکستان کے صدر پیر دیول شریف روح الحسنین معین نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر پوری قوم کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کر کے یکجان ہو جانا چاہیے۔ پیر روح الحسنین معین نے کہا کہ ملکی حالات اس وقت تک بہتر نہیں ہونگے جب تک ہر شخص اپنا فرض پورا نہیں کریگا، یہود و نصاریٰ کی مذموم سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم ممالک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا اس لیے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ فروعی اختلافات ختم کر کے کفار کے مقابلے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 464483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464483/پوری-قوم-کو-اتحاد-یگانگت-کا-مظاہرہ-کر-کے-یکجان-ہو-جانا-چاہیے-پیر-روح-الحسنین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org