QR CodeQR Code

پاکستان کشمیر کاز کا سب سے بڑا حمایتی اور خیرخواہ ہے، علی گیلانی

2 Jun 2015 09:20

اسلام ٹائمز: حیدرپورہ سری نگر میں ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہاکہ پاکستانی پرچم لہرانا کشمیر میں پرانی روایت ہے۔ اجلاس کا مقصد آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت کے فرقہ پرست منصوبوں اور پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ علاقے میں پاکستانی پرچم1947ء سے لہرائے جا رہے ہیں اور یہ مستقبل میں بھی لہرائے جائیں گے۔ حیدرپورہ سری نگر میں ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہاکہ پاکستانی پرچم لہرانا کشمیر میں پرانی روایت ہے۔ اجلاس کا مقصد آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت کے فرقہ پرست منصوبوں اور پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کا سب سے بڑا حمایتی اور خیرخواہ ہے اور کشمیری جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ لگاتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 464505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464505/پاکستان-کشمیر-کاز-کا-سب-سے-بڑا-حمایتی-اور-خیرخواہ-ہے-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org