QR CodeQR Code

ملک بھر کی طرح سانحہ ماڈل ٹاون کے مجرموں کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے، عوامی تحریک جھنگ

2 Jun 2015 18:59

اسلام ٹائمز: صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کی بجائے نام نہاد جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک جھنگ صاحبزادہ مشتاق سالم نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی غیر منصفانہ رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے، اس کے خلاف پانچ جون کو ملک بھر کی طرح ضلع جھنگ میں بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق سالم نے کہا کہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کی بجائے نام نہاد جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جس نے حکومت کو کلین چٹ دی، حالانکہ جسٹس باقر نے اپنی رپورٹ میں سانحہ کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے مرکزی کردار رانا ثناء اللہ کو دوبارہ وزیر قانون، جبکہ توقیر شاہ کو جنیوا میں پاکستان کا نمائندہ بنا دیا گیا جو ناانصافی ہے۔


خبر کا کوڈ: 464630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464630/ملک-بھر-کی-طرح-سانحہ-ماڈل-ٹاون-کے-مجرموں-کیخلاف-بھرپور-احتجاج-کریں-گے-عوامی-تحریک-جھنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org