QR CodeQR Code

مبلغینِ اسلام اپنی تبلیغ میں عقیدہ مہدویت اور افکارِ امام خمینیؓ کو ضرور شامل کریں، ایم ڈبلیو ایم قم

3 Jun 2015 10:30

اسلام ٹائمز: دفتر قم المقدسہ سے جاری اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ آج دنیا میں دینِ اسلام کو استعماری، امریکی اور طاغوتی اسلام کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلام شناسی کیلئے جہانِ نو، عقیدہ مہدویت اور حضرت امام خمینیؒ کے افکار کو سمجھیں۔ یہ مبلغینِ اسلام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوامِ عالم تک عقیدہ مہدویت اور افکار امام خمینیؒ کو پہنچائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اراکین کابینہ نے مبلغینِ اسلام کے نام  اپنے مشترکہ اعلامیے میں ولادتِ امام زماں کی مناسبت سے مبارکباد دینے کے بعد کہا ہے کہ موجودہ دور میں عقیدہ مہدویت اور حضرت امام خمینیؓ کے افکار و نظریات کو عوام النّاس تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔ مبلغین اسلام کو چاہیے کہ وہ اپنی تبلیغ میں عقیدہ مہدویت اور افکارِ امام خمینیؒ کو ضرور شامل کریں۔ چونکہ آج ساری دنیا منجی عالم حضرت امام مہدیؑ کی منتظر ہے لیکن حضرت امام خمینیؒ کی شخصیت اور افکار کو سمجھے بغیر دنیا اسلامِ حقیقی کو نہیں سمجھ سکتی۔ آج دنیا میں دینِ اسلام کو استعماری، امریکی اور طاغوتی اسلام کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلام شناسی کے لئے جہانِ نو، عقیدہ مہدویت اور حضرت امام خمینیؒ کے افکار کو سمجھیں۔ یہ مبلغینِ اسلام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوامِ عالم تک عقیدہ مہدویت اور افکار امام خمینیؒ کو پہنچائیں۔


خبر کا کوڈ: 464726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464726/مبلغین-اسلام-اپنی-تبلیغ-میں-عقیدہ-مہدویت-اور-افکار-امام-خمینی-کو-ضرور-شامل-کریں-ایم-ڈبلیو-قم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org