QR CodeQR Code

اقوام متحدہ اور عالمی برادری میانمار کے مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلائے، مولانا حسین مسعودی

4 Jun 2015 00:14

اسلام ٹائمز: اجتماع عام سے خطاب کے دوران جعفریہ الائنس کے رہنما نے کہا کہ میانمار حکومت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑی تعداد سمندر کے راستے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے لیکن اسلامی ممالک کے سربراہ اور عالمی برادری ان کے مسائل پر توجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے رہنما اور معروف عالم دین اور خطیب مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری میانمار کے مسلمانوں کو مظالم سے نجات دلائے تاکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ قاری اکیڈمی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری اسلامی دنیا سامراجی قوتوں کے نشانے پر ہے اور مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر صدائے احتجاجی بلند کرنیوالا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانمار حکومت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑی تعداد سمندر کے راستے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے لیکن اسلامی ممالک کے سربراہ اور عالمی برادری ان کے مسائل پر توجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے، اب مظالم کی حد ہوچکی ہے، اسلامی برادری اور مسلم کانفرنس کو اس معاملے میں اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے مسلم سربراہان خصوصاً عرب حکمرانوں سے کہا کہ وہ دنیا بھر میں ہونیوالے مظالم کے خلاف عملی اقدامات کریں کیونکہ اس وقت عراق، شام، برما، فلسطین، پاکستان، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمان اسلام دشمن قوتوں کے نشانے پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 464837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464837/اقوام-متحدہ-اور-عالمی-برادری-میانمار-کے-مسلمانوں-کو-ظلم-سے-نجات-دلائے-مولانا-حسین-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org