QR CodeQR Code

کراچی میں ٹریفک پولیس کا خواتین میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنیکا اعلان

4 Jun 2015 15:26

اسلام ٹائمز: ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفت ہیلمٹ کی تقسیم سے خواتین کو سفر کے دوران ہیلمٹ پہننے کیلئے رضا مند اور ہیلمٹ کے استعمال کے رجحان میں اضافے کیا جا سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے خواتین میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خواتین کو ہیلمٹ کی اہمیت و استعمال کی جانب مائل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواتین میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کیلئے آئندہ ہفتے تمام اضلاع میں کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ 9 جون سے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفت ہیلمٹ کی تقسیم سے خواتین کو سفر کے دوران ہیلمٹ پہننے کیلئے رضا مند اور ہیلمٹ کے استعمال کے رجحان میں اضافے کیا جا سکے گا۔ ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہن کر دہشت گردی کے ممکنہ خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص ڈیزائن کے ہیلمٹ تیار کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ایسے ہیلمٹ مارکیٹ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے موٹر سائیکل چلانے والے شخص اور اس کے پیچھے بیٹھے شخص کا چہرہ واضح دکھائی دے۔ 9 جون سے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا چالان کیا جائے، گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 464906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464906/کراچی-میں-ٹریفک-پولیس-کا-خواتین-مفت-ہیلمٹ-تقسیم-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org