QR CodeQR Code

ترکمانستان گیس پائپ لائن معاہدے پر آج دستخط ہو رہے ہیں

11 Dec 2010 14:45

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں آج ہونے والے اجلاس میں ترکمانستان سے افغانستان،پاکستان اور بھارت تک بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط ہونگے


اشک آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان،افغانستان، بھارت اور ترکمانستان کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے پر آج دستخط ہو رہے ہیں۔پاکستان سالانہ تیس ارب مکعب فٹ گیس حاصل کرے گا۔ذرائع کے مطابق ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں آج ہونے والے اجلاس میں ترکمانستان سے افغانستان،پاکستان اور بھارت تک بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط ہونگے۔اجلاس میں ترکمانستان،افغانستان اور پاکستان کے صدور سمیت یورپی سلامتی تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔
اس سے قبل اشک آباد میں صدر آصف علی زرداری اور ترکمانستان کے صدر گربین گولی میدوف کی ون آن ون ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام،دفاعی تعاون،اقتصادی،تجارتی،اور فضائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 46553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/46553/ترکمانستان-گیس-پائپ-لائن-معاہدے-پر-آج-دستخط-ہو-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org