0
Saturday 11 Dec 2010 14:45

ترکمانستان گیس پائپ لائن معاہدے پر آج دستخط ہو رہے ہیں

ترکمانستان گیس پائپ لائن معاہدے پر آج دستخط ہو رہے ہیں
اشک آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان،افغانستان، بھارت اور ترکمانستان کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے پر آج دستخط ہو رہے ہیں۔پاکستان سالانہ تیس ارب مکعب فٹ گیس حاصل کرے گا۔ذرائع کے مطابق ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں آج ہونے والے اجلاس میں ترکمانستان سے افغانستان،پاکستان اور بھارت تک بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط ہونگے۔اجلاس میں ترکمانستان،افغانستان اور پاکستان کے صدور سمیت یورپی سلامتی تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔
اس سے قبل اشک آباد میں صدر آصف علی زرداری اور ترکمانستان کے صدر گربین گولی میدوف کی ون آن ون ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام،دفاعی تعاون،اقتصادی،تجارتی،اور فضائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 46553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش