QR CodeQR Code

ایک قدم سے صوبائی حکومت لرز اٹھی، اگلا مرحلہ 16 جون کو ہوگا، میاں افتخار حسین

10 Jun 2015 19:29

اسلام ٹائمز: پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہمارے احتجاج کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے، اگلا مرحلہ 16 جون کو ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سہ فریقی اتحاد کے صدر اور اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دھنادلی کے خلاف ہمارے احتجاج کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ ایک قدم سے صوبائی حکومت لرز اٹھی ہے اگلہ مرحلہ 16 جون کو ہو گا۔ باچا خان مرکز، پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دھنادلی کے خلاف آج کا احتجاج کامیاب رہا۔ کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگر ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو، تو اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ احتجاج کا پہلا مرحلہ آج تھا اور اگلہ مرحلہ 16 جون کو پشاور میں ہو گا۔ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک خیبر پختون خوا حکومت مستفعی ہو کر نگران سیٹ اپ نہ بنائے۔ حکومت کی جانب سے بھلائی گئی اے پی سی کو مسترد کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 466002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466002/ایک-قدم-سے-صوبائی-حکومت-لرز-اٹھی-اگلا-مرحلہ-16-جون-کو-ہوگا-میاں-افتخار-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org