QR CodeQR Code

کراچی، حساس اداروں کی کارروائی، پانچ غیر ملکی گرفتار

11 Jun 2015 02:41

اسلام ٹائمز: حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے شہر کے مختلف علاقون سے پانچ غیرملکیوں کو گرفتار کیا، جن کے قبضے مشکوک دستاویزات سمیت پاکستانی شناختی کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے کارروائیاں کر کے 5 غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار غیر ملکیوں میں تین بنگالی، ایک تنازنی اور ایک افغانی شامل ہیں۔ گرفتار غیر ملکیوں کے قبضے سے غیر ملکی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار غیر ملکیوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے تھے۔ زیر حراست غیر ملکیوں کو تحقیقات کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 466029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466029/کراچی-حساس-اداروں-کی-کارروائی-پانچ-غیر-ملکی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org