0
Thursday 11 Jun 2015 02:41

کراچی، حساس اداروں کی کارروائی، پانچ غیر ملکی گرفتار

کراچی، حساس اداروں کی کارروائی، پانچ غیر ملکی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے کارروائیاں کر کے 5 غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار غیر ملکیوں میں تین بنگالی، ایک تنازنی اور ایک افغانی شامل ہیں۔ گرفتار غیر ملکیوں کے قبضے سے غیر ملکی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار غیر ملکیوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے تھے۔ زیر حراست غیر ملکیوں کو تحقیقات کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 466029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش