QR CodeQR Code

نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے اہم مرکزی رہنما عامر خان کے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع

12 Jun 2015 15:27

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ان پر قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان اور ایم کیو ایم کے کارکنان فرحان مُلا، عبید کے ٹو، نادر شاہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے اہم مرکزی رہنماء عامر خان کے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے عامر خان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنا ہے، اس لئے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع کی جائے، جبکہ عامر خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عامر خان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کے رہنماء ہیں، اس لئے انہیں جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عامر خان کو 25 جون تک جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ان پر قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان اور ایم کیو ایم کے کارکنان فرحان مُلا، عبید کے ٹو، نادر شاہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔


خبر کا کوڈ: 466229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466229/نائن-زیرو-سے-گرفتار-ایم-کیو-کے-اہم-مرکزی-رہنما-عامر-خان-ریمانڈ-میں-25-جون-تک-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org