QR CodeQR Code

امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں، حامد کرزئی

13 Jun 2015 03:30

اسلام ٹائمز: روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے دہشتگردی کی کمین گاہیں، تربیتی مراکز اور محور افغانستان سے کہیں دور تھے، اسکے باوجود افغان بستیوں پر بم برسائے گئے اور افغان عوام کو جیلوں میں بند کیا گیا، دہشتگردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں، افغانستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی، جس سے افغان عوام بہت متاثر ہو رہے ہیں۔ حامد کرزئی نے روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے دہشت گردی کی کمین گاہیں، تربیتی مراکز اور محور افغانستان سے کہیں دور تھے، اس کے باوجود افغان بستیوں پر بم برسائے گئے اور افغان عوام کو جیلوں میں بند کیا گیا، دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 466288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466288/امریکہ-اور-اس-کے-اتحادی-افغانستان-میں-مداخلت-کر-رہے-ہیں-حامد-کرزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org