QR CodeQR Code

میری غلطی تھی کہ میں نے نواز شریف پر بھروسہ کیا اور انہیں اپنا دوست کہا

نواز شریف اگر ملک کا مفاد چاہتے ہیں تو فورا مستعفی ہو جائیں، الطاف حسین

مکھی وزیراعظم کے دماغ پر بیٹھ گئی ہے، وہ فوراً کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھائیں

13 Jun 2015 14:18

اسلام ٹائمز: کراچی میں نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب میں متحدہ قائد نے کہا کہ نواز شریف صاحب اب وہ وقت نہیں کہ آپ سعودی عرب چلے جائیں گے، اس بار آپ کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اگر ملک کا مفاد چاہتے ہیں تو فورا مستعفی ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتال ہو جاتی ہے، اور پھر گورنر سندھ سے کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے، انہیں یاد ہونا چاہیئے کہ انہوں نے کراچی آپریشن کا کپتان گورنر کو نہیں بلکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بنایا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مکھی وزیراعظم کے دماغ پر بیٹھ گئی ہے، وہ فوری طور پر کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھائیں، میری غلطی تھی کہ میں نے نواز شریف پر بھروسہ کیا، اور انہیں اپنا دوست کہا، اگر نواز شریف ملک کو ملک کا مفاد عزیز ہے تو فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ ایم کیو ایم کے قائد نے مزید کہا کہ نواز شریف صاحب اب وہ وقت نہیں کہ آپ سعودی عرب چلے جائیں گے، اس بار آپ کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 466396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466396/نواز-شریف-اگر-ملک-کا-مفاد-چاہتے-ہیں-فورا-مستعفی-ہو-جائیں-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org