0
Saturday 13 Jun 2015 14:18
میری غلطی تھی کہ میں نے نواز شریف پر بھروسہ کیا اور انہیں اپنا دوست کہا

نواز شریف اگر ملک کا مفاد چاہتے ہیں تو فورا مستعفی ہو جائیں، الطاف حسین

مکھی وزیراعظم کے دماغ پر بیٹھ گئی ہے، وہ فوراً کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھائیں
نواز شریف اگر ملک کا مفاد چاہتے ہیں تو فورا مستعفی ہو جائیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اگر ملک کا مفاد چاہتے ہیں تو فورا مستعفی ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتال ہو جاتی ہے، اور پھر گورنر سندھ سے کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے، انہیں یاد ہونا چاہیئے کہ انہوں نے کراچی آپریشن کا کپتان گورنر کو نہیں بلکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بنایا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مکھی وزیراعظم کے دماغ پر بیٹھ گئی ہے، وہ فوری طور پر کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھائیں، میری غلطی تھی کہ میں نے نواز شریف پر بھروسہ کیا، اور انہیں اپنا دوست کہا، اگر نواز شریف ملک کو ملک کا مفاد عزیز ہے تو فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ ایم کیو ایم کے قائد نے مزید کہا کہ نواز شریف صاحب اب وہ وقت نہیں کہ آپ سعودی عرب چلے جائیں گے، اس بار آپ کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 466396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش