QR CodeQR Code

یمن، سعودی حملوں میں اب تک 2500 سے زائد عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت

13 Jun 2015 18:50

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے چھبیس مارچ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کی بہت سی بنیادی تنصیبات، ہسپتال، اسکول اور رہائشی مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔



اسلام ٹائمز۔ عالمی ادار صحت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے اس رپورٹ میں یمن میں انسانی صورتحال کو المناک قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں آیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں دو ہزار پانچ سو چوراسی افراد جاں بحق اور گیارہ ہزار چھپن افراد زخمی ہوئے ہیں، عالمی ادار صحت کی رپورٹ کے مطابق پانچ لاکھ سے زیادہ یمنی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یمن پر حملے جاری رہنے کی صورت میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے چھبیس مارچ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، سعودی عرب کا مقصد یمن کے مستعفی اور فرار ہو جانے والے سابق صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں اس ملک کی بہت سی بنیادی تنصیبات، ہسپتال، اسکول اور رہائشی مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 466440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466440/یمن-سعودی-حملوں-میں-اب-تک-2500-سے-زائد-عام-شہری-اپنی-جانوں-ہاتھ-دھو-چکے-ہیں-عالمی-ادارہ-صحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org