QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی، شرجیل میمن

14 Jun 2015 09:48

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ نے کہا کہ عوام کو کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، وہ اپنی مرضی سے کاروبار کھول سکتے ہیں، حکومت انہیں مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے نئے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کی ہڑتال کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے سندھ کا بجٹ پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ انہوں نے کہا ہڑتال سے معیشت کو نقصان ہوگا اور مزدور طبقہ پریشان ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، وہ اپنی مرضی سے کاروبار کھول سکتے ہیں، حکومت انہیں مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 466505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466505/ایم-کیو-نے-سندھ-کا-بجٹ-پڑھے-بغیر-ہڑتال-کی-کال-دی-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org