QR CodeQR Code

وزارت داخلہ نے نادرا کے بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا

15 Jun 2015 01:57

اسلام ٹائمز: وزیر داخلہ کی جانب سے نادرا حکام کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں، کہ نادرا سیاستدانوں کے انفرادی بیانات کا نوٹس نہیں لے گا، اور نہ ہی کسی بیان کے جواب میں کوئی وضاحت جاری کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان نادرا کی جانب سے جاری ہونے والی وضاحت کا وزارت داخلہ نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے نادرا پر جھوٹ پر مبنی رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں رپورٹ جمع کروانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ جس کے جواب میں ترجمان نادرا نے میڈیا میں وضاحت جاری کی، اور کہا کہ نادرا پر حکومت کی جانب سے کوئی دباو نہیں، بلکہ تحریک انصاف نادرا پر اثرانداز ہورہی ہے، اور نادرا یونین کا استعمال کررہی ہے۔ نادرا کی اس وضاحت کا وزارت داخلہ نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے، کیونکہ وزیر داخلہ نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ نادرا کی جانب سے کسی سیاست دان کے بیان کا کوئی نوٹس نہیں لیا جائے گا، اور نہ ہی کوئی وضاحت جاری کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 466604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466604/وزارت-داخلہ-نے-نادرا-کے-بیان-کا-سختی-سے-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org