QR CodeQR Code

عمران خان کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ دیں، زاہد خان

16 Jun 2015 08:09

اسلام ٹائمز: اے این پی کے سینیٹر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے ٹربیونل نے پی ٹی آئی کابھانڈاپھوڑدیا ہے، عمران خان کو اپنی پارٹی کے الیکشن ٹریبونل پر اعتماد نہیں تو قومی اداروں پر کیا اعتماد کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی ہی پارٹی کے الیکشن ٹربیونل پر اعتماد نہیں، وہ قومی اداروں پر کیا اعتماد کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے ٹربیونل نے پی ٹی آئی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، عمران خان سیاست کو بھی کرکٹ کی طرح کھیل رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ سیاست چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی پارٹی کے الیکشن ٹریبونل پر اعتماد نہیں تو قومی اداروں پر کیا اعتماد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 466875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466875/عمران-خان-کو-چاہیے-کہ-سیاست-چھوڑ-دیں-زاہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org