0
Tuesday 16 Jun 2015 08:09

عمران خان کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ دیں، زاہد خان

عمران خان کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ دیں، زاہد خان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی ہی پارٹی کے الیکشن ٹربیونل پر اعتماد نہیں، وہ قومی اداروں پر کیا اعتماد کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے ٹربیونل نے پی ٹی آئی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، عمران خان سیاست کو بھی کرکٹ کی طرح کھیل رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ سیاست چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی پارٹی کے الیکشن ٹریبونل پر اعتماد نہیں تو قومی اداروں پر کیا اعتماد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 466875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش