QR CodeQR Code

کوہاٹ، واٹر ٹینکر اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

16 Jun 2015 12:41

اسلام ٹائمز: اسلام آباد سے کوہاٹ آنے والی کار مخالف سمت سے آنے والے واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں بیوی اور 8 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے قریب راولپنڈی روڈ پر گنڈیالی موڑ میں واٹر ٹینکر اور کار میں تصادم سے 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گنڈیالی موڑ کے قریب اسلام آباد سے کوہاٹ آنے والی کار مخالف سمت سے آنے والے واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں بیوی اور 8 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ کوہاٹ متنقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 466974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/466974/کوہاٹ-واٹر-ٹینکر-اور-کار-میں-تصادم-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org