QR CodeQR Code

جنرل راحیل شریف کی روسی چئیرمین ڈوما سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

17 Jun 2015 22:38

اسلام ٹائمز: ملاقات میں ڈوما کے چیئرمین نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ روس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روسی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین سے ملاقات کی ہے اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے کریملن میں دفاعی نمائش میں شرکت کی اور جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے ماسکو میں انتہائی مصروف دن گزارا۔ آرمی چیف نے روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈوما کے چیئرمین نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ روس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 467328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467328/جنرل-راحیل-شریف-کی-روسی-چئیرمین-ڈوما-سے-ملاقات-دوطرفہ-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org