QR CodeQR Code

سوات میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ملزم گرفتار

18 Jun 2015 10:04

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے ڈڈہارا میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ملزم اختر شاہ نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اپنی بھابھی اور ایک شخص کو قتل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی اور ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے ڈڈہارا میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ملزم اختر شاہ نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اپنی بھابھی اور ایک شخص کو قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، نعشوں کو کبل سول اسپتال متنقل کردیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467390/سوات-میں-فائرنگ-خاتون-سمیت-2-افراد-جاں-بحق-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org