QR CodeQR Code

بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو پھر گرفتار کر لیا

19 Jun 2015 11:18

اسلام ٹائمز: حریت رہنما کو گرفتار کر کے سرینگر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند کیا گیا ہے۔ بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان اور دیگر رہنماء مسلسل گھروں میں نظربند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سری نگر سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان اور دیگر رہنماء مسلسل گھروں میں نظربند ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حریت رہنماؤں نے سوپور قصبے میں شہید نوجوانوں اور کشمیریوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کے لئے آج جمعہ کو سوپور جانا تھا۔ محمد یاسین ملک کو گرفتار کر کے سرینگر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 467636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467636/بھارتی-پولیس-نے-یاسین-ملک-کو-پھر-گرفتار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org