QR CodeQR Code

امریکہ میں سیاہ فام شہریوں پر تشدد کے خلاف وسیع مظاہرے

19 Jun 2015 17:19

اسلام ٹائمز: مظاہرے کے شرکا نے ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں اضافے کی مذمت کی، اس سے قبل بدھ کے روز چارلسٹن شہر میں ایک سفید فام شہری نے سیاہ فاموں کے ایک کلیسا میں گھس کر نو سیاہ فام امریکی شہریوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ نیویارک شہر میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر توجہ دی جائے۔ مظاہرے کے شرکا نے جنوبی کیرولینا میں کلیسا پر حملے کے واقعے کی بھی مذمت کی۔ مظاہرین نے سفید فام شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ نیویارک کے مینہیٹن علاقے میں ہونے والے پرامن اجتماع میں بھی مظاہرین نے قتل ہونے والے سیاہ فام باشندوں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں شمع اور مذمتی بینرز لئے ہوئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز چارلسٹن شہر میں ایک سفید فام شہری نے سیاہ فاموں کے ایک کلیسا میں گھس کر نو سیاہ فام امریکی شہریوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 467729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/467729/امریکہ-میں-سیاہ-فام-شہریوں-پر-تشدد-کے-خلاف-وسیع-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org