QR CodeQR Code

پیسکو چیف کو آگ لگادیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

23 Jun 2015 10:04

اسلام ٹائمز: اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ ایک ہفتے میں ہمارے حصے کی بجلی صوبہ میں نہ آئی تو حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام اراکین اسمبلی واپڈا ہاؤس میں جاکر بیٹھ جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کی گونج خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی سنائی دی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پیسکو افسران کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ کہتے ہیں کہ صوبے کو آگ میں جھونکنے والے پیسکو چیف کو آگ لگادیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک ہفتے میں ہمارے حصے کی بجلی صوبہ میں نہ آئی تو حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام اراکین اسمبلی واپڈا ہاؤس میں جاکر بیٹھ جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے قومی اسمبلی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والی اپوزیشن کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 468445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/468445/پیسکو-چیف-کو-ا-گ-لگادیں-گے-وزیر-اعلی-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org