QR CodeQR Code

پانی بحران پر سندھ اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جھڑپ، اپوزیشن کا واک آؤٹ

25 Jun 2015 17:34

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم سمیت اپوزیشن جماعتوں کے سندھ اسمبلی سے واک آؤٹ پر وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام مین نے کہا کہ یہ پانی کی عدم فراہمی پر نہیں بلکہ بی بی سی کی رپورٹ پر واک آوٹ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک مرتبہ پھر عوامی مسئلہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جھڑپ کی نذر ہوگیا، اور ارکان تھوڑی دیر تلخ کلامی کے بعد پھر ایک ہوگئے، لیکن ایوان میں اٹھایا جانے والا پانی کا مسئلہ جوں کا توں رہا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیرِ صدارت اجلاس شروع ہوا، تو ایم کیو ایم ارکان نے کراچی میں پانی بحران پر احتجاج شروع کر دیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن نے پانی بحران پر اظہار خیال کیا، تو اس موقع پر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر نے 2 غیر قانونی ہائیڈرینٹس بنا رکھے ہیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے، اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیئے، جس پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کسی وزیر نے غیر قانونی ہائیڈرینٹس قائم نہیں کیا، اور اگر ایسا کیا گیا تو اس وزیر کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، اور ساتھ ہی غیر قانونی شادی ہال بنانے اور تفریحی مقامات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، جس پر اپوزیشن ارکان سیخ پا ہوگئے اور ایوان سے واک آؤٹ کرگئے، جس پر وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام مین کا کہنا تھا کہ یہ پانی کی عدم فراہمی پر نہیں بلکہ بی بی سی کی رپورٹ پر واک آوٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 469201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469201/پانی-بحران-پر-سندھ-اسمبلی-میں-حکومتی-اپوزیشن-ارکان-کی-جھڑپ-کا-واک-ا-ؤٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org