QR CodeQR Code

ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج اور ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

25 Jun 2015 17:48

اسلام ٹائمز: عدالت کا کہنا تھا کہ تفتیش کرنا رینجرز نہیں پولیس کا کام ہے، لہٰذا آئندہ سماعت کے موقع پر تفصیلی رپورٹ عدالت میں میں پیش کی جائے۔ عدالت نے ملزم کو پولیس کی تحویل میں 10 روزہ ریمانڈ پر دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ مرکزی الیکشن سیل کے انچارج اور ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمیر صدیقی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رینجرز حکام نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ دوران تفتیش ملزم نے 64 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے، لہٰذا ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے، تاکہ تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ تفتیش کرنا رینجرز نہیں پولیس کا کام ہے، لہٰذا آئندہ سماعت کے موقع پر تفصیلی رپورٹ عدالت میں میں پیش کی جائے۔ عدالت نے ملزم کو پولیس کی تحویل میں 10 روزہ ریمانڈ پر دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 469210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469210/ایم-کیو-الیکشن-سیل-کے-انچارج-اور-ٹارگٹ-کلر-عمیر-صدیقی-ریمانڈ-میں-10-روز-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org