0
Thursday 25 Jun 2015 17:48

ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج اور ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج اور ٹارگٹ کلر  عمیر صدیقی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ مرکزی الیکشن سیل کے انچارج اور ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمیر صدیقی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رینجرز حکام نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ دوران تفتیش ملزم نے 64 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے، لہٰذا ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے، تاکہ تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ تفتیش کرنا رینجرز نہیں پولیس کا کام ہے، لہٰذا آئندہ سماعت کے موقع پر تفصیلی رپورٹ عدالت میں میں پیش کی جائے۔ عدالت نے ملزم کو پولیس کی تحویل میں 10 روزہ ریمانڈ پر دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 469210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش