QR CodeQR Code

وقاص شاہ کے قتل کا ملزم متحدہ کارکن آصف علی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

27 Jun 2015 16:39

اسلام ٹائمز: رینجرز نے آصف علی کو عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم نے 11 مارچ کو عزیزآباد میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے وقاص شاہ نامی متحدہ کارکن کو قتل کر دیا تھا، تاہم اس حوالے سے ملزم سے تفتیش کیلئے 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول کارکن سید وقاص شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار متحدہ کارکن آصف علی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ رینجرز نے سخت سیکیورٹی میں ملزم آصف علی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، جبکہ اس موقع پر عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم نے 11 مارچ کو عزیزآباد میں رینجرز آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے وقاص شاہ نامی ایم کیو ایم کے کارکن کو قتل کر دیا تھا، تاہم اس حوالے سے ملزم سے تفتیش کے لئے 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم آصف علی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر عزیزآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک اور ملزم شیر محمد شیخ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، جس پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل کے الزامات تھے، جسے عدالت نے 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ رینجرز نے 25 جون کو خفیہ اطلاع پر شہداد پور میں کارروائی کرکے وقاص شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم آصف علی کو گرفتار کیا تھا۔



خبر کا کوڈ: 469643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469643/وقاص-شاہ-کے-قتل-کا-ملزم-متحدہ-کارکن-ا-صف-علی-14-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-پر-پولیس-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org