QR CodeQR Code

پشاور کے محلہ حسینیہ میں فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق

27 Jun 2015 21:56

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے محلہ حسینیہ ہشتنگری میں پڑوسیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران فائرنگ سے 4 خواتین زخمی ہوگئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ہشتنگری محلہ حسینیہ میں فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے محلہ حسینیہ ہشتنگری میں پڑوسیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران فائرنگ سے 4 خواتین زخمی ہوگئیں۔ فائرنگ پڑوسیوں کے درمیان کسی بات پر ہوئی۔ زخمی خواتین کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چاروں خواتین دم توڑ گئیں۔


خبر کا کوڈ: 469726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469726/پشاور-کے-محلہ-حسینیہ-میں-فائرنگ-سے-4-خواتین-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org