QR CodeQR Code

ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، خرم دستگیر

29 Jun 2015 01:47

اسلام ٹائمز: گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ 2017ء کے آخر تک ملک سے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے، اسے اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ 2017ء کے آخر تک ملک سے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی ایم کیو ایم کے بارے رپورٹ انتہائی سنجیدہ اور نازک معاملہ ہے۔ اس کو حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک نمائندہ جماعت ہے۔ اسے اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، لیکن دشمن ممالک سے فنڈنگ لینے والوں کے خلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان کی سلامتی، جمہوریت اور بقاء کے لئے حکومت بہت سنجیدہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 469942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469942/ایم-کیو-سے-متعلق-بی-سی-کی-رپورٹ-کو-سنجیدگی-لے-رہے-ہیں-خرم-دستگیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org