QR CodeQR Code

پشین میں اے این ایف کی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

29 Jun 2015 15:37

اسلام ٹائمز: اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت اربوں روپے ہے اور اسے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پشین کے مختلف علاقوں میں اے این ایف کی تیسری بڑی کارروائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے خانوزئی میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ انسداد منشیات فورس نے خفیہ اطلاع پر پشین کے علاقے خانوزئی میں ایک مکان میں چھاپہ مار کر ایک ہزار 490 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت اربوں روپے ہے اور اسے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پشین کے مختلف علاقوں میں اے این ایف کی تیسری بڑی کارروائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 470079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470079/پشین-میں-اے-این-ایف-کی-کارروائی-اربوں-روپے-مالیت-منشیات-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org