QR CodeQR Code

جعفر آباد، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 1 شہید، 3 اہلکار زخمی

1 Jul 2015 05:55

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اللہ یار تھانے کی حدود میں واقع پولیس چوکی میر حسن پر دو موٹر سائیکلوں پر تین مسلح افراد آئے، اور چوکی کے اندر داخل ہوکے شدید فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر ہیڈ کانسٹیبل موقع پر شہید ہوگیا، جبکہ تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی پولیس چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید اور تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانے کی حدود میں پولیس چوکی میر حسن پر مسلح افراد نے حملہ کر کے فائرنگ کر دی۔ جس سے ہیڈ کانسٹیبل بہادر علی موقع پر جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ جنھیں طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ جن کی تعداد تین تھی، جو حملہ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 470529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470529/جعفر-ا-باد-پولیس-چوکی-پر-دہشتگردوں-کا-حملہ-1-شہید-3-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org